بنگلورو:۔کرناٹک اسٹیٹ پولیس نے ایک بار پھر پولیس سب انسپکٹر (سول) کے عہدوں پر تقررات کیلئے درخواست کی آخری تاریخ میں 7 جولائی 2021 ء تک توسیع کردی ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ پولیس نے پولیس سب انسپکٹر (سول) کے عہدوں پر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں، درخواست دینے کی آخری تاریخ 3 مئی 2021 مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد کرناٹک اسٹیٹ پولیس نے ایک بار پھر آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی دوبارہ توسیع.جن امیدواروں نے ابھی تک ان عہدوں کے لئے درخواستیں جمع نہیں کروائی ہیں وہ اب 7 جولائی 2021 کو یا اس سے پہلے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے آن لائن درخواست کا پرنٹ آؤٹ لیں۔کرناٹک اسٹیٹ پولیس نے دوسری بار آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔اس سے قبل درخواست کی آخری تاریخ 20 مئی 2021 تک بڑھا دی گئی تھی جو اب 7 جولائی 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔ امیدوار براہ راست آن لائن لنک درخواست دے سکتے ہیں جو نیچے دیا گیا ہے۔آن لائن درخواست کی شروعات: 1 اپریل 2021۔آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 7 جولائی 2021۔کرناٹک PSI تقررات 2021کی تفصیلات:
پولیس سب انسپکٹر (سول) – 402 پوسٹ۔کرناٹک PSI بھرتی 2021: اہلیت کا معیار:۔ تعلیمی قابلیت: گریجویشن ڈگری رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔
لیبارٹری ٹیکنیشن کی عارضی فہرست منظرعام پر
شیموگہ: لیبارٹری ٹیکنیشن کی بھرتیوں کیلئے11 جون کو منعقدہ براہ راست انٹرویو میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے سرٹیفکیٹ کی جانچ بعد ایک عارضی فہرست منظرعام پر لائی گئی ہے اور اس فہرست کو ڈسٹرکٹ سرویر آفیسر دفتر کے نوٹس بورڈ پرچسپاں کیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی کے ممبر وسکریٹریوں نے اس اعلان میں کہا ہے کہ اگر اس عارضی فہرست سے متعلق کوئی اعتراض ہے تو امیدوار 23 جون سے قبل اپنے اعتراضات داخل کرسکتے ہیں۔
سڑک ٹوٹنے کا خدشہ: متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت
شیموگہ : قومی شاہرا 766سی بئیندور۔رانی بینور نیشنل ہائی وے شدید بارش کی وجہ سے خراب ہوچکا ہے اور راستہ ٹوٹ جانے کے خوی امکانات ہیں ، لہٰذا جب تک راستے کی مرمت نہیں ہوجاتی سواریوں کو متبادل راستے سے سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اوراس راستے سے آمد ورفت پر پابندی عائد کرنے کے احکامات ڈپٹی کے بی شیوکمار نے جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے 16 جون سے 30 اگست تک یا کام مکمل ہونے تک گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے متبادل راستے 1رانی بینورکے راستے سے شکاری۔ ہوسنگر۔ بئیندورکے راستے سے سفر کرنے اور ہوسنگر ۔ نگرا۔ ماستی کٹے۔ سداپور کےمتبادل راستے سے نقل وحمل کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
