کرناٹک سے تمل ناڈو کے نوکانور جنگل میں گھسے 30 جنگلی ہاتھی، 10 گاؤں میں الرٹ!

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔تمل ناڈو کے ہوسُر واقع نوکانور جنگل میں 30 سے زائد جنگلی ہاتھی داخل ہو گئے ہیں۔ ہاتھیوں کے جنگل میں داخل ہونے کی وجہ سے محکمہ جنگلات نے 10 سے زیادہ گاؤں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ کر دی ہے۔ کرناٹک سے تمل ناڈو کے جنگل میں تقریباً 30 جنگلی ہاتھیوں کے داخل ہونے کی خبر سے آس پاس کے علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ حالات پر نظر بنائے ہوئی ہے اور کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اس کو لے کر مستعد ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق سبھی ہاتھی کرناٹک سے تمل ناڈو کے جنگل میں داخل ہوئے۔ اس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھیوں کا قافلہ نوکانور جنگل میں داخل ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اگر ہاتھیوں کی تعداد کے بارے میں بات کی جائے تو تمل ناڈو میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی 2960 ہے۔ 2017 کے مقابلے ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔