دہلی:۔یونین پبلک سرویس کمیشن(یوپی ایس سی) کمبائنڈ ڈیفنس سرویس( سی ڈی ایس) میں خالی457 عہدوں کوپُرکرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔یوپی ایس سی کے سی ڈی ایس میں457 عہدوں کو پُرکیاجارہاہے،جس میں انڈین ملٹری اکیڈمی دہرادون کیلئے100 عہدے، انڈین ناویل اکیڈمی کیلئے32،ائیر فورس اکیڈمی حیدرآباد میں32،آفیسر ٹریننگ اکیڈمی چنئی کیلئے275،آفیسر ٹریننگ اکیڈمی چنئی کیلئے18 عہدوں کوپُر کیاجائیگا۔آن لائن عرضیاں دینے کی تاریخ9/جنوری2024 ہے،یہ امتحان21 اپریل2024 کو لیاجائیگا۔عرضی گذار کی عمر کم ازکم20 سال ہونی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ24 سال تک ہونی چاہیے۔انڈین ملٹری اکیڈمی میں عہدے حاصل کرنے کیلئے کسی بھی یونیورسٹی سے ڈگری کا حاصل کرنا ضروری ہے،انڈین ناویل اکیڈمی میں عہدے حاصل کرنے کیلئے بھارت کی کسی بھی یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں کامیاب ہوناضروری ہے،ائیر فورس میں عہدے حاصل کرنے کیلئے پی یو سی میں فزکس اور میاتھس کے علاوہ کسی بھی یونیورسٹی سے انجینئرنگ حاصل کرنا ضروری ہے۔عرضی گذاروں کو فزیکل فٹنس میں کامیاب ہونا ہوگا ۔ مزیدتفصیلات کیلئے یوپی ایس سی کی ویب سائٹ پر لاگن کیا جاسکتاہے۔www.upsc.gov.in
