گیارنٹی اسکیم کنونشن میں حصہ لینے یم سری کانت کی اپیل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: کانگریس لیڈر ایم سری کانت نے ضلعی سطح پر منعقد گیارنٹی کنونشن میں  بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ، انہوںنے کہا ہے کہ اس جلسے کا مقصد کانگریس حکومت کی گارنٹی اسکیموں کو ضلع کے ہر اہل شخص تک پہنچانا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے ایک   بیان دیا ہے،حکومت کی  گارنٹی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کی کانفرنس 24 فروری کو شہر کے علامہ پربھو (فریڈم پارک) کے احاطے میں منعقد کی گئی ہے ۔پروگرام میں ضلع بھر سے گارنٹی ا سکیموںسےاستفادہ اٹھانے والے 50 ہزار افراد شرکت کریں گے ، مستحقین کو فائدہ پہنچانے کے لیے   تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ چنانچہ سری کانت نے درخواست کی کہ استفادہ کنندگان بڑی تعداد میں شرکت کریں۔مزید انہوںنے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت نے ذات پات اور ووٹ کے فرق کے بغیر اس اسکیم کو تمام طبقات کے لوگوں تک پہنچایا ہے۔ ضلع میں گریہ جیوتی یوجنا کے 4.58 لاکھ، گریہ لکشی یوجنا کے 3.55 لاکھ اور انا بھاگیہ کے 3.80 لاکھ مستفیدین مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شکتی یوجنا کے تحت ضلع میں 1.60 کروڑ خواتین نے مفت سفر کیا ہے۔شیموگہ میں منعقد ہونے والی گارنٹی کانفرنس میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، ضلع انچارج وزیر مدھو بنگارپا، وزراء، ایم ایل اے اور اہم لوگ موجود ہوں گے۔