اے پی جے کلام ریسڈینشیل اسکول میں داخلے کیلئے عرضیاں مطلوب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ؛۔کرناٹکا حکومت کےمحکمہ اقلیتی بہبودی کے ماتحت آنےوالے ڈاکٹر اے پی جے کلام ریسڈینشیل اسکول میں داخلوں کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔شیموگہ شہرکے گوندی چٹنہلی میں موجود اس اسکول میں داخلوں کیلئے آن لائن عرضی دینی ہوگی۔چھٹویں جماعت کے طلباء کیلئے یہ داخلے ہونگے ،جو طلباء پانچویں جماعت میں زیرتعلیم ہیں وہ اس اسکول میں داخلہ لینے کے اہل ہیں۔ اسکول میں قابل اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم دی جائیگی۔مفت ہاسٹل اورمفت کھانے کے علاوہ اسکول میں اسمارٹ کلاس کی سہولت ہے،تمام طلباء کو کتابیں،بیاگ،پین اورنوٹ بکس مفت دی جائینگی۔کھانے میں چکن،مٹن،انڈے اور پھل وغیرہ کھانے کے ساتھ دیاجائیگا،اس کے علاوہ جم اورکھیل کودکی سہولت دستیاب ہے۔اسپوکن انگلش کلاس،کمپیوٹرکلاس اورمفت طبی سہولت بھی دی جائیگی،خاص بات یہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں طلباء کو سحری اور افطارکاانتظام رہے گا۔طلباء کو کسی بھی قسم کی فیس ان تمام سہولیات کیلئے اداکرنی نہیں ہوگی۔مزید معلوما ت کیلئے اسکول کی پرنسپل تیجسوینی سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔9108458073۔عرضی دینے کیلئے sevasindhuservices.karnataka.gov.inپر عرضی دی جاسکتی ہے۔