شیموگہ:محبت کرکے شادی رچانے والی ایک لڑکی کوہوسنگر تعلقےکے کاڑیگرے کے گھر میں پھانسی لگی ہوئی حالت میں برآمد کیا گیا ہے۔ اس واردات کو خود کشی نہیں بلکہ قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔ پچھلے 7 ماہ قبل سکلیش پور تعلقے کی لڑکی سائوندریا نے فیس بک پر پہچان ہونے والے ہوسنگر تعلقے کے امیش سے محبت کی تھی اور اس سے شادی رچانے کیلئے اومیش سائوندریا پر دبائو ڈال رہا تھا۔ لڑکی کے والدین کے مطابق7 ماہ قبل سائوندریا جب بیلور میں اپنے کسی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہوئی تھی اسی دوران امیش نے اپنے ساتھ کشور اورنکھل کو ساتھ لیکر لڑکی کو اغواء کرکے ، فلمی اسٹائل میں اس سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سائوندریا اور اومیش کے درمیان ذات کولیکر تنازعہ کھڑا ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔ امیش اورسائوندریا دونوں علیحدہ علیحدہ ذات کے بتائے گئے ہیں۔ اسی وجہ سے امیش کے خاندان والوں نے سائوندریا کا قتل کیا ہے ۔ یہ الزام لڑکےکے والد اودئے کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ والدین نےیہ بھی الزام لگایا ہے کہ قتل کے کچھ دن قبل ہی سائوندریا نے اپنے ساتھ ہورہے ظلم وہراسانی کی تکلیف کواپنی بہن کے سامنے ظاہر کیا تھا۔ اُمیش ، اسکے ماں باپ اوربھائی بہن کی جانب سے اذیت پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔ یہ کوئی خود کشی نہیں بلکہ منظم طریقے سے کیا گیاقتل ہے ۔یہ الزام لگایا گیا ہے۔ اس واردات کو بدقسمتی سمجھیں یا بے بسی اسی ماہ کی 8 تاریخ کو اودئے کے گھر میں دو بیٹیوں کی موت ہوئی ہے۔ سائوندریا کی دوسری بہن آیشوریا جو کہ ایک ٹی وی اینکر بھی تھی۔ بتایا جارہا ہے آیشوریا کےشوہراپنے ناجائزتعلقات کوچھپانے کی کوشش میں آیشوریاکوموت گھاٹ اتاردیا اورقتل کی واردات کو حادثے کا نام دیا تھا۔ اب دوسری بیٹی کی موت بھی اسی شبہات کا سبب بنی ہے۔
