دہلی:۔ بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت خراب ہونے کے سبب انہیںممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اداکار کو 29 جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نصیرالدین شاہ کو نمونیا ہوا ہے، جس کا علاج ابھی جاری ہے۔ حال ہی میں اداکار کے پھیپھڑوں تکلیف ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ صحت کی تازہ صورتحال کے بارے میں نصیرالدین شاہ کے منیجر نے کہا ہے کہ اس وقت ان کی حالت مستحکم ہے۔ منیجر نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے وہ اسپتال میں ہیں۔ یہاں انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ نمونیہ کی شکایت کے بعد انہیں یہاں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت اس کی صحت مستحکم اور بہترہورہی ہے۔ منیجر کے مطابق ایک یا دو دن میں اداکار کو اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جب اداکار عرفان خان اور رشی کپور کی موت ہوئی تھی تب بھی نصیرالدین شاہ کی طبیعت خراب ہونے خبر آئی تھی ۔ تاہم بعد میں ان کے بیٹے ویوان نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دیا تھا۔
