ٹیکہ لگوانےمیں غفلت کورونا سے زیادہ خطرناک: سید خالد احمد
داونگیرے:۔ انسانیت کی جان پر بنی مہلک وبا کورونا کے خاتمہ اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم مفت ویکسین کا انتظام رہتے ہوئے لوگوں میں غفلت کورونا سے زیادہ خطرناک ہوگی۔ یہاں ملت کیمپس ڈاکٹر ذاکر حسین فرسٹ گریڈ کالج میں منعقد ہ ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے ادارے کے نائب سکریٹری و یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری سید خالد احمد نے کہاہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ طلباء و اساتذہ جو آپس میں دونوں ایک مصور تو دوسرا تصویر ہے آپ پر ملک کے مستقبل اور انسانی جانوں کے تعلق سے زیادہ فکر ہمیشہ دامنگیر رہتی ہے عوام کو اس خطرناک غفلت سے باہر نکالنے کی کوشش کرنی ہوگی ۔آپ کی جانب سے کیا جانے والاہرکام قابل تقلید ہوا کرتا ہے ۔ آج کل سوشیل میڈیا پر ویکسین سے متعلق غلط افواہوں کا بازارگرم ہے ۔ اس جانب عوام کو توجہ نہیں دینی چاہئے۔ ویکسین پوری ذمہ داری کے ساتھ تحقیق شدہ ہے اور یہ ذات پات رنگ و نسل کی آزمائش سے پاک ہے۔ ملک کا محکمہ صحت قابل ستائش ہے ۔ اس وبا کی زد میں دنیا ابھی اس کے نسخہ کی کھوج میں ہے مگر ملک کا طبی شعبہ دنیا کو اس معاملے میں پیچھے چھوڑ چکا ہے یہ ایک موقع ہے حکومت اس ویکسین کو مفت فراہم کررہی ہے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں کسی کے بھی بہکاوے یا غلط افواہوں کے چکر سے باہر نکل کر ویکسین لین لینے سے پہلے اپنے اندر کی تمام منفی سوچ کو نکال باہر کریں ورنہ ویکسین لینے کےکچھ بعد طبیعت میں کچھ رد و بدل ہونے پر یہی وہم آپ کو ستانے نا پائے کیونکہ وہم کا کوئی علاج نہیں ۔ ویکسین کا لینا ملک کےہر شہری کے لئے ضروری ہے اسی سے اس وبا پر قابو پایا جاسکتاہے ۔ اس وبآ کی وجہ نافذ لاک ڈاؤن سےلاکھوں لوگ بھوک سے مجبور ہیں جلد سے جلد ملک کو اس وبا سے پاک کرنا ضروری ہے ۔ اس موقع پر ادارے کے منتظم سید علی ۔ پرنسپل خشتری بیگم ۔ محکمہء صحت کے افسر بسوراج ۔ نورجہان ۔ اور نوڈل افسر سید عبدالقادر جیلانی ۔ عرشیہ فردوس ۔ کاشف اللہ ۔ فرحانہ صبرین ۔ محمد عرفان ۔فضل الرحمن وغیرہ شریک رہے ۔
