بیسکام اور میسکام کے بجلی کی قیمتوں میں کٹوتی کی جائیگی:سونیل کمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بیسکام اور میسکام کے حدودمیں بجلی کی قیمتوں میں کٹوتی کی جائیگی۔اس بات کا اظہار وزیر توانائی سونیل کمارنے کیا ہے ۔ انہوں نے اس تعلق سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ بیسکام کے حدودمیں فی یونٹ37.0 پیسے اور میسکام کے حدود میں فی یونٹ39.0 پیسے کی کمی کی جائیگی ، جس کا فائدہ راست طورپر گاہکوں کوہوگا۔