بی جے پی کے پاس نام بدلنے کے علاوہ کچھ کام نہیں ہے:کھرگےٓ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بی جے پی لیڈروں کے پاس عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے بلکہ صرف کانگریس کی جانب سے قائم شدہ منصوبوں کے نام بدلنے کا کام ہی رہ گیاہے۔اس بات کااظہارسابق ریاستی وزیر پرینکا کھرگے نے کیا ہے۔انہوں نے گلبرگہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے کم ازکم ایک تو منصوبے کانام بتائیں،خشک سالی وسیلاب سے متاثرہ افرادکی مددکیلئے کیاکیاہے اس کی تفصیلات دیکر تو بتائیں،ان کاموں کو چھوڑ کر لوگوں کوگمراہ کرنے کا کام بی جے پی کررہی ہے۔اندراکینٹین کانام بدلنے کی کہی جارہی ہے،بی جے پی کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مدعہ نہیں ہے۔اگر واقعی میں کچھ ثابت کرنا چاہتے ہیں تو نئے منصوبوں کو رائج کریں،نئے مقامات پر ترقیاتی کام انجام دیں۔بی جے پی کی طرح اگر ہم بھی زبان کو لگام نہ دیتے ہوئے بات کرنا شروع کرتے ہیں تو بی جے پی لیڈروں کی عزت ہی باقی نہیں رہے گی۔جواہر لال نہرو کے حقے کے استعمال پر بی جے پی کا کہناہے کہ اُن کے نام پر حقہ بار قائم کیاجائے،تو کیاآنجہانی اٹل بہاری واجپائی شراب کا نشہ کیاکرتے تھے تو کیا اُن کے نام کے شراب خانے بنائے جائیں؟۔