سدالنگایا، عبدالقادر،مہا لنگا نائک سمیت ریاست کے پانچ افراد کو پدم شری ایوارڈ،بابری مسجد کے قاتل کلیان سنگھ بھی ایوارڈ کے مستحق

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز
بنگلورو:۔یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں،حلقوں میں خدمات انجام دینے والے خادمین کو پدم شری ،پدم وبھوشن اور پدما بھوشن ایوارڈ دئیے جاتے ہیں،اس سلسلے میں آج کرناٹکا کے پانچ افرادکو اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیاگیا ہے۔ادب اور تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے پروفیسر سدالنگایا(بعدازمرگ) پدم شری ایوارڈ سےنوازاگیاہے،جبکہ سائنس اور انجینئرنگ کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر سبنا آئیپن،آرٹس کے شعبے میں ایچ آر کیشومورتی،زراعت کے شعبے میں عبدالقادر نڑکٹن، زراعتی تحقیق کے شعبے میں مہا لنگا نائک کو پدم شری ایوارڈ سے نوازاجارہاہے،اسی طرح پد ما وبھوشن کی فہرست میں مہاراشٹرکی پربھا آترے ، تعلیمی شعبے میں رادھے شام کھیمکا(بعداز مرگ ) ، جنرل ویپن راوت(بعدازمرگ) اور بابری مسجدکے قتل کے ملزم کلیان سنگھ(بعدازمرگ)کو عوامی روابط کیلئے پدما وبھوشن ایوارڈدیاجارہاہے۔اسی طرح سے پدما بھوشن ایوارڈ لینے والوں میں غلام نبی آزاد ، اُترپردیش کے آرٹ کے شعبے میں رشید خان، گوگل کےسی ای او سندر راجن پیچائی۔اسی طرح پدما بھوشن ایوارڈلینے والوں میں تعلیمی شعبے کیلئے نجمہ اختر،کھیل کیلئے نیرج چوپڑا،سماجی خدمات کیلئے کیرلا کی کے وی رابعہ،سماجی خدمات کیلئے بسنتی دیوی،تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں خدمات انجام دینے کیلئے خلیل دنتیجوی(بعدازمرگ)،جموں وکشمیرکھیل کے شعبے میں فیضل علی دار کے علاوہ جملہ128 افرادکو یہ ایوارڈس دئیے جارہے ہیں۔