کوویڈ کی تیسری لہر پر قابوپانے کیلئےاحتیاطی تدابیرپر پابندی لازم: ڈی سی 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کوویڈ19 کی تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے متعلق اورعوام کی حفاظت اور صحت کی دیکھ بھالی کے نظریہ سےکوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت 5 سے 15 اگست تک درج ذیل ہدایات پر پابندی کرنالازمی قرار دیا ہے ۔ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے کیاہے۔ انہوں نے آج اپنے دفتر میںکورونا کی تیسری پر قابو پانے کیلئے منعقدہ عہدیداروں کی خصوصی نشست میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 پرکنٹرول کے حوالے سےمرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات اور احتیاطی تدابیرجس میں ماسک پہننا ، سوشل ڈسٹیسنگ اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہے۔پڑوسی ریاستوں سے ضلع شیموگہ میںبس یا ذاتی گاڑیوں کے ذریعہ داخل ہونے والے افراد کے لیے کوویڈ کی2 ڈوز کی خوراک حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 72 گھنٹوں کے اندر کروائے گئےآر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا منفی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے ۔ ضلع کے تمام لاڈج ، ہوٹل، ہوم اسٹے یا محکمہ جنگلات سے منسلک لاڈج روم میںمقام کرنے والے مسافروںکو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بکنگ کے وقت چیک ان کی تاریخ سے ایک دن قبل کروائے گئےآر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا منفی سرٹیفکیٹ ساتھ ہونا لازمی ہے ۔واضح ہوکہ ضلع کے سیاحتی مقامات اور دیگر پرکشش مقامات جیسے جوگ فالس ، آگمبے کا غروب آفتاب کا منظر ،گاجنور ڈیم ، بی آر پی ڈیم ، لائن سفاری ، سکرے بیلو ہاتھی کیمپ اورآثار قدیمہ جیسےمقامات پر سیاحوں کی اورعوام کی آمد پر پچھلے 72 گھنٹوں کے اندر کروائے گئےآر ٹی پی سی آرمنفی سرٹیفکیٹ کا ساتھ لے جانا لازمی ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران صرف 50 افرادکیلئے کوویڈ 19 احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے شامل ہونے کی اجازت دی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے آگاہی دی کہ مرکزی ریاستی حکومتوںاور ضلعی حکومت کی طرف سے کوویڈ 19 کے انتظامات و احتیاطی تدابیر اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کوڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51 سے 60 کے تحت انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت سزا دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نےمحکمہ پولیس اور دیگر موثر محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی مدد سےتشہیر کریں اورکوویڈ19 کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کریں۔