شیموگہ:(انقلاب نیوز):۔پردھان منتری آدرش گرام منصوبے کے تیئںسال 2020-21 کیلئے منتخب شدہ دیہات میں کئے جانے والےترقیاتی کاموں کا سروے بعدازاں اسکےتحت عملی منصوبہ تیارکرتے ہوئےمنظوری حاصل کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے متعلقہ عہدیداروں کو دی ہے۔ انہوں نےضلع انتظامیہ دفتر میں پردھان منتری آدرش گرام منصوبے کے نفاذ کے متعلق منعقدہ نشست میں صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے جی وائی منصوبے کے تحت منتخب دیہات میںضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کے متعلق عملی منصوبے تیار کرتے ہوئے اسکے نفاذ کی منظوری حاصل کی جانی چاہئے اورجلدازجلد ان کاموں کو اگلے معاشی سال تک مکمل کرنے کے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ہندکے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کی طرف سےلاگو کی گئی مرکزی اسکیم ایس سی / ایس ٹی آبادی والے دیہاتوں کا انتخاب کرتی ہے۔ منتخب کردہ دیہاتوںکی جامعہ ترقی کیلئے مرکزی اورریاستی حکومت40 لاکھ روپئے ترقیاتی کاموں کیلئےاور 60 ہزار روپئے انتظامیائی اخراجات کیلئے مختص کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020-21 کیلئے اس پروگرام کے تحت ضلع کے 33 گاؤں اور شیڈیولڈ کاسٹ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت 1 گاؤں منتخب کیے گئے ہیں۔ منتخب دیہات میں پینے کے پانی اور صفائی کیلئے فضلے کو ٹھکانے لگانے کا نظام ، اسکول اور آنگن واڑی مراکز،بیت الخلا ءکی عمارت یا مرمت ، آنگن واڑی کی عمارتوں کی تعمیر ، سڑکوں کی تعمیر اور سولار لائٹ کی تنصیب کیلئے اولین اہمیت دی جائےگی۔ اس سلسلے میں دیہاتوںمیں سروےکرتے ہوئے عملی منصوبہ تیار کرنے کیلئے گرام پنچایت کی صدارت میں گرام سبھا میں تجویز پیش کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگلی نشست 7 سے 10 دن کے اندر بلائی جائے گی اور اس نشست میں عملی منصوبے کی منظوری دی جائیگی۔ لہٰذاایک ہفتے کے اندر سروے کے ساتھ ساتھ عملی منصوبے کی تیاری بھی کرکے لانے کیلئے پی ڈی او اور دیگر عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔نشست میں ضلع پنچایت سی ای او ویشالی ،محکمہ بہبودسماج کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناگراج، افسر اجپا ایچ ای ،پی ڈی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔
