ناشر اسلام شیموگہ کی جانب سے تقسیم انعامات و اسناد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوز):۔ناشر اسلام شیموگہ کی جانب سے تقسیم انعامات و اسنادکا پہلا جلسہ بمقام بی یم کے ٹیوٹوریل شیموگہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ جلسہ کا آغاز حافظ رفیق احمدنے تلاوت کلام پاک سےکیا۔ کے،سحر کونین نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ تحسین بانو نے مہمانوںکا استقبال کیا۔ عربیہ بانو نے جلسہ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ناشر اسلام قیام کرنے کا مقصد اسکول اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباء اور گھریلو بنات کو دین کی بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے۔ جس کیلئے ہم سالانہ امتحانات منعقد کرتے ہیں۔ امتحان لکھنے والوں کی سہولت کیلئے مختلف مضامین پر کتابچے ترتیب دئے جاتے ہیں۔ امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے افراد کو انعامات و اسناد سے نوازہ جاتا ہے۔ اس سال "انبیائے علیہم السلام "کے عنوان پر امتحان منعقد کیا گیا۔ غرض ادارہ ناشر اسلام اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہے کہ ہمارے بچوںاور بنات کو دین دار بنایا جاسکے۔ جلسہ کے مقرر خصوصی مفتی فضل الرحمٰن صاحب نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو ہم سے بہت پیار ہے۔ رسول اللہﷺ کے طفیل سے یہ اُمت اللہ تعالیٰ کی پیاری اُمت بنی۔ اس سے پہلے بنی اسرائیل اللہ تعالیٰ کی پیاری اُمت تھی چونکہ اُن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی تو پھر عذاب میں مبتلا ہوئے اور ہمارے اعمال بھی کچھ کم گناہگار نہیں ہے۔ یہ تو آپﷺ کی دعا ہے جو یہ اُمت پانی میں ڈوبنے اور آسمان سے پتھر برسنے جیسے عذاب سے محفوظ ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ کو اِس اُمت سے بہت پیار ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ستر ماؤں سے زیادہ محبت فرماتے ہیں۔ اس لئے تو ہر نیکی کا اجر دس گناہ عطا فرماتے ہیں اور ایک گناہ پر ایک ہی لکھتے ہیں۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے کئی جگہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری نیتوں کو اور ہمارے ایمان کو ہم سے زیادہ جانتے ہیں اور ہمارے گمان کے ساتھ ہیں۔ لہذا ہمیشہ صرف رب کے لئیہر کسی کے ساتھ نیک گمان اور ہر کسی کی مدد کریں ، اس سے اللہ تعالیٰ ہماری ہر مصیبت کے وقت میں مدد فرمائیں گے۔یاد رہے کہ ناشر اسلام شیموگہ نے اپریل کے مہینہ میں دینی معلوماتی امتحان بعنوان "انبیائےکرام علہم السلام "آن لائن منعقد کیا تھا۔آج ناشر اسلام کا پہلا جلسہ منعقد کیاگیا جس میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والےنصف  طلباء و طالبات کوانعامات و اسناد سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر سی حافظ رفیق احمد آر پی منصور احمد، سی آر پی عمران خان، سی آر پی سید پرویز، ای سی او مستفیض الحسن، سید ذاکر، مشکور احمد، محمد مجیب اللہ، شبیر احمد، بی یم مختیار قریشی، عبدالوسیم موجود تھے۔ اس جلسہ کا اختتام ادارہ کے صدر بی یم عبدالقدیر کے شکریہ پر ہوا۔