پولیس پر حملہ کرنےوالےشخص کوپانچ سال کی سزا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سال2018 میں گرفتاری کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ کرنےوالے ملزم کو یہاں کی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال کی سزاسنائی ہے۔تنگانگر پولیس تھانے کے اہلکاروں نے آصف عرف سنّاٹا آصف کو ماحول خراب کرنے کےا لزام میں گرفتارکیاتھا،اس دوران راستے میں آصف نے پولیس کو ضرورت سے فارغ ہونے کیلئے گاڑی روکنےکی درخواست کی تھی،پولیس نے گاڑی روکی تو آصف نے پولیس پروہاں موجود سلاخ کااستعمال کرتے ہوئے حملہ کیاتھا۔اس معاملے میں پولیس نے آصف کے خلاف معاملہ درج کیاتھا،جس کے تحت کل شیموگہ کے سیشن کورٹ  کے جج نے آصف کو پانچ سال کی سزاسناتے ہوئے 15 ہزار روپئے جرمانہ عائدکیاہے۔