اپنے ہی گھر میں ڈکیتی :ملزم گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔حالیہ دنوں میں جائیداد کے لیے والدین کو دھوکہ دینے اور قتل کرنے کے واقعات روزبروز رونما ہورہے ہیں۔اسی طرح شیموگہ میں ایک اور واقعہ پیش آیاہے جہاں پرایک بیٹے نے اپنی ہی ماں کے سونے کےزیورات کی چوری کی ہے۔ملزم گریش (بیٹا)جو اے پی ایم سی میں حمالی ہے۔پچھلے دنوں تنگا نگر پولیس تھانے میں ایک خاتون کی جانب سے80 گرام سونے کے زیورات چوری ہونے کی شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے تحت تنگانگر پولیس اہلکاروں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کرنا شروع کردیاتھااور گریش گرفتارکرتے ہوئے اس کے پاس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے80گرام سونے کے زیورات ضبط کرلئے گئے ہیں۔گریش کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔