شیموگہ:۔ریاست میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے 20 دن بعد، سدارامیا حکومت نے جمعہ کوریاست کے مختلف اضلاع کے نگران وزراء کا تقرر کیا۔حکومتی حکم کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار بنگلورو شہرکے انچارج ہونگے ،وہیں ڈاکٹر جی پرمیشور ،ٹمکورو،ایچ کے پاٹل – گدگ،کے ایچ منیپا – بنگلورو دیہی،رام لنگا ریڈی – رام نگر، کے جے جارج – چکمگلورو،ایم بی پاٹل – وجئے پور،دنیش گنڈو راؤ جنوبی کنڑاور ایچ سی مہادیوپا – میسوروکیلئے ضلع نگران وزیر منتخب کئے گئے جبکہ ستیش جارکیہولی بیلگاوی ضلع کے انچارج منسٹر رہیں گے،اسی طرح پرینک کھرگے – گلبرگہ،شیوانند پاٹل – ہاویری،بی زیڈ ضمیر احمد خان – وجے نگر، شرن بسپا درشن پور – یادگیر،ایشور کھنڈرے – بیدر،این چیلوواریاسوامی – منڈیا،ایس ایس ملیکارجن – داونگیرے،سنتوش لاڈ – دھارواڑ،ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل – رائچور اور آر بی تیما پور – باگل کوٹ،کے وینکٹیش کو چامراج نگر کی ذمہ داری دی گئی ہے،شیوراج تھنگڑگی – کوپل، ڈی سدھاکر – چترادرگہ،بی ناگیندر بلاری،کے ایس راجنا -ہاسن،بی ایس سریش – کولار،لکشمی ہیبالکر – اُڈپی،منکال ویدیا – شمالی کنڑا، مدھو بنگارپا – شیموگہ،ڈاکٹر ایم سی سدھاکر – چکبالاپور،اور این ایس بوس راجو – کوڈوگوکی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
