بنگلور: گاہکوں کی آسانی کیلئے گیس ایجنسیوں نے مختلف طریقوں سے گاہکوں کو سہولت پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ مینویل طریقے سے گیس کی بکنگ کروائی جاتی تھی، اس کے بعد فون پر گیس بک کیا جانے لگا، اسکے بعد میسج کے ذریعہ سے گیس کی بکنگ شروع ہوئی ، پھر اور ترقی پاکر آن لائن گیس کی بکنگ شروع ہوئی۔ اب گیس کمپنیوں نے گاہکوں کو مزید آسانی فراہم کرنے کیلئے واٹس ایپ کے ذریعہ سے گیس کی بکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اگر آپ انڈینڈ گیس کے گاہک ہیں توآپ کو واٹس ایپ کےذریعہ گیس بک کرنے کیلئے 75888824کو(REFIL) ٹائپ کرکے بھیجنا ہوگا۔ یاد رہے کہ جو موبائل نمبر آپ نے گیس کمپنی کے ساتھ رجسٹرڈ کروایا ہو ، اسی نمبر سے واٹس ایپ کرنا ہوگا۔ اگر آپ ایچ پی گیس کمپنی کے گاہک ہیں تو آپ کو 9222201122پر (BOOK) ٹائپ کرکے واٹس ایپ کرنا ہوگا۔ مسیج کے بعد آپ کو بکنگ کے تعلق سے تفصیلات فراہم کی جائےگی۔ جس کے بعد آپ کی گیس بک ہوجائےگی۔ اس نمبر پر ایچ پی گیس کے تعلق سے دیگر تفصیلات بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مثلاً : ایل پی جی آئی ڈی، ایل پی جی سبسڈی کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اب بھارت گیس میں بھی واٹس ایپ سے گیس بک کرنے کیلئے سہولت دی گئی ہے جس کے لئے آپ کو1800224344پر (BOOK) یا (1) ٹائپ کرکے واٹس ایپ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کی گیس رجسٹرڈ ہوجائیگی۔
