شیموگہ:۔پچھلے دنوں کرناٹکا پی یو بورڈکے نتائج کااعلان ہواتھا،ان نتائج میں شیموگہ تعلقہ کے پی یو کالج کی فہرست پی یو بورڈنے جاری کی ہے جس میں امپیریل پی یو کالج کوٹاپ10 کالجوں میں جگہ ملی ہے۔اس دفعہ جملہ طو رپر ریاست بھرمیں پی یو سی کے نتائج کی شرح میں کمی پائی گئی ہے،جس میں جملہ61 فیصد نتائج ہی کامیاب رہے ہیں۔شیموگہ کے پی یو کالجس کی فہرست میں سرِ فہرست آدی چنچن گری کالج کا نام آیاہے،یہاں پر490 طلباء میں 478 طلباء کامیاب ہوئے ہیں 97 فیصد نتائج آئے ہیں۔دوسرے مقام پر میری ایماکیلوٹ پی یو کالج کے طلباء نے44.97فیصدسے کامیابی حاصل کی ہے،تیسرے نمبرپر وکاس پی یوکالج میں65.95 فیصدطلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس طرح سے امپیریل پی یو کالج کے 84 طلباء میں سے69 طلباء نے82فیصد سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ10 کی فہرست میں شامل ہوتے ہوئے 9واں مقام حاصل کیاہے۔جبکہ شاہین پی یو کالج کو14واں مقام اور آزادکالج کو17واں مقام حاصل ہواہے۔قابلِ غور بات یہ ہے کہ آدی چنچن گری کالج میں صرف ایس ایس ایل سی میں ٹاپ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو ہی داخلہ دیاجاتاہے،اس کی وجہ سے وہ ہمیشہ سرِ فہرست رہتی ہے۔شیموگہ تعلقہ کے کالجوں کی فہرست اس طرح سے ہے۔شری آدی چنچن گری پی یوکالج55.97فیصد،میری امیکیولیٹ پی یو کالج44.97فیصد،ویکاس پی یو کالج76.95فیصد ، پیس یوایم پی یو کالج65.95فیصد،آچاریہ پی یو کالج 78.89فیصد،ڈی وی ایس پی یو کالج(انڈی) 01.87فیصد،شری ودیا بھارتی پی یو کالج 14.85 فیصد،پیس پی یو کالج95.84فیصدفیصد،امپیرئل پی یو کالج14.82فیصد،گورنمنٹ پی یوکالج کاچن کٹے 82.81فیصد،ڈی وی ایس پی یو (کمپوزٹ) 44.81 فیصد،رورل کمپوزٹ پی یو کا لج 00.78 فیصد،شری ودیا لیہ کالج ہوسمنے 27.77فیصد،شاہین پی یو کالج73.72فیصد، گورنمنٹ پی یو کالج اومبلے بیلو 22.72فیصد،پریا درشنی پی یو کا لج 00.72 فیصد، آزاد گرلس پی یو کالج 11.71فیصد،کستوربا گرلس پی یو کالج 72.70 فیصد،گورنمٹ پی یو کالج آئینور07.68 فیصد،ماروتی پی یو کالج84.66 فیصد ،ایچ ایس رودرپا نیشنل پی یو کالج 98.61 فیصد ، بسوریشورا پی یو کالج 43.61فیصد ، سرودیا پی یو کالج 49.60فیصد، سکریٹ ہارٹ پی یو کالج 27.60 فیصد،جے پی این کالج86.56فیصد ،گورنمنٹ گرلس پی یو کالج کمسی94.55فیصد،گورنمنٹ گرلس پی یو کالج 16.55فیصد،گنگوتری پی یو کالج 85.53 فیصد، مندارا جننادیانی(انڈی) 37.47فیصد،گورنمنٹ پی یو کالج96.27فیصد ،گورنمنٹ پی یو کالج شیٹی ہلی 00.25فیصد ، ایس جے ایس کے کمپوزٹ پی یو کالج 52.9فیصدکالجس شامل ہیں۔
