حافظ محمدفیضان اور حافظ محمد سیحان کُل ہند حفظِ قرآن مقابلے میں کرینگے شرکت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکے معروف علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے دو کمسن حفاظ کُل ہند حفظِ قرآن مقابلے میں شرکت کرنےجارہے ہیں۔مولانا محمدعمران کے فرزندان حافظ محمدفیضان اور حافظ محمد سیحان ممبئی میں منعقدہ کُل ہندحفظِ قرآن مقابلوں میں شرکت کرینگے۔ دونوں حفاظ شہرکے الحبیب انگلش اسکول میں زیر تعلیم ہیں،حافظ محمد فیضان چھٹویں جماعت کے طالب العلم ہیں تو حافظ محمد سیحان چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔دونوں حفاظ اس مقابلے میں شرکت کیلئے منتخب ہونے پر آج الحبیب انگلش اسکول کی منتظمہ کمیٹی نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئےباعث فخر ہے کہ ہمارے ادارے میں زیر تعلیم دونوں طلباء کُل ہند حفظِ قرآن مقابلے کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ہمارا ادارہ دینی علوم فیض ہورہے طلباء کی ہمیشہ سے ہی تائید کرتے ہوئے ان کی ہرممکن مددکرتے آیاہے،تقریباً18 حفاظ اس اسکول سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں،حفاظ کیلئے ہمارے یہاں خصوصی سہولت دی جاتی ہے۔اس موقع پر حافظ محمد فیضان اورحافظ محمد سیحان کے والد مولان محمد عمران یہ مقابلہ ممبئی کے حج ہائوز میں منعقد ہورہاہے،ادارۂ دعوۃ السنہ ویلفیرٹرسٹ مہاراشٹرکی جانب سے اس مہینے کے14اور15 فروری کو یہ مقابلہ انجام پائیگا،اس مقابلے کے منتظم محمد شاہد ناصری الحنفی نے پچھلے مہینے ہی ان دونوں حفاظ کو آن لائن امتحان کےذریعے منتخب کیاہے،یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ کرناٹک سے منتخب ہونےوالے چار حفاظ میں دو حفاظ میرے بیٹے ہیں۔