شیموگہ:۔ہولے ہنور کے قریب ہولے بیرنا ہلی گرام کے قریب ایک 9 سالہ طالب کے بھدرا ندی میں غرق ہوجانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ یہ لڑکا ندی میں تیرتے ہوئے اچانک غرق ہوگیا ہے۔ اس لڑکے کی شناخت ارون (14) کے طور پر سامنے آئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق طالب العلم ندی میں تیرتے ہوئے اچانک ڈوبنے لگا اوروہیں پاس میں کپڑے دھورہی ایک خاتون نےبچے کو ڈوبتا دیکھ کر بچانے کی کوشش کی ، ایک اور شخص بھی ندی میں بچے کو بچانے کیلئے کو دپڑا لیکن طالب العلم نہیں ملا۔ فائر برگیڈ اہلکاروں کی مدد سے لڑکے کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ رات ہونے کی وجہ سے کارروائی کو اگلے دن پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایس آئی سریش نےجائے وقع کا جائزہ لیا ۔
