آرایم ایل نگر کی سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :شہرکے وارڈ نمبر 28  آر ایم ایل نگرمین روڈ، بھارتیہ سبھا بھون سے لیکرقدوائی اسکول کے راستے میں بے شمار جگہوں پر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں گڈھوں کی وجہ سے اسکول جانے والے طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے،لیکن اب تک اس سلسلے میں یہاں سڑکوں کی مرمت کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھاگئے ہیں۔جس کے پیش نظر ضلع کانگریس نائب صدر سید وحید اڈوکی صدارت میں کارپوریشن مئیر سے ملاقات کرتے ہوئے آر ایم ایل نگر کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تبادلہ خیال کیاگیااورجلدازجلد کاموں کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پرضلع کانگریس کے صدر سندریش ،اپوزیشن لیڈریمونارنگے گوڑا، کارپوریٹرمہک شریف، ضلع  ڈسٹرکٹ کانگریس اقلیتی شعبے کے صدر محمد عاف اللہ،سٹی صدر محمد نیہال ، ضلع کانگریس نائب صدر امتیاز خان، نثارراحمد، عظمت اللہ اور آر ایم ایل نگر کے رہائشی موجودتھے۔