نندنی دودھ کی قیمتوں میں 2 روپئے کااضافہ

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:نندنی دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 2روپئے فی لیٹر کااضافہ کرنے کیلئے کرناٹکا مِلک فیڈریشن نے فیصلہ کیاہے۔اس تعلق سے کے ایم ایف کی جانب سے اعلان میں کہاگیاہے کہ فی لیٹر دودھ کی قیمت37 روپئے،ٹونڈ مِلک کی قیمت39 روپئے ایک لیٹر دہی کی قیمت45 روپئے سے بڑھ کر48 روپئے،ہوموجنیز 40 روپئے،ہوموجنیئز گائے کےدودھ کی قیمت44،اسپیشل دودھ کی قیمت45 روپئے،شوبھم دودھ کی قیمت45،ہومو جنئز اسٹارنڈ دودھ کی قیمت46 روپئے،سمرودھی دودھ کی قیمت50 روپئے،سنترپتی دودھ کی قیمت52 روپئے کی گئی ہے۔14 نومبر کو کے ایم ایف نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں3 روپئے کااضافہ کیاتھا ،لیکن بسواراج بومئی نے کے ایم ایف کے فیصلے کومستردکرتے ہوئے کہاکہ اضافی قیمتوں کےتعلق سے انہیں مطلع نہیں کیاتھا،اس وجہ سے سراز نوجائزہ لینے تک پرانی قیمتوں کو ہی بحال رکھاجائے،اب دوبارہ حکومت کی نگرانی میں کے ایم ایف نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔نئی قیمتیں 24 نومبر یعنی آج سے ہی جاری ہوجائینگی۔