نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ قبول کئے جانے کا امکان،رونیت بٹو کو مل سکتی ہے کمان 

سلائیڈر نیشنل نیوز
چندی گڑھ:(نیوز ایجنسی):۔ذرائع کے مطابق پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ قبول کیا جا سکتا ہے ،اوران کی جگہ روونیت بٹو نئے ریاستی صدر کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ سدھو نے 28 ستمبر کو داغدار افسران اور وزرا کی تقرری پر اختلافات کے باعث کانگریس کے پنجاب یونٹ کے صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اگلے دن سدھو نے عوامی طور پر ایک ویڈیو جاری کرکے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔در حقیقت چرنجیت سنگھ چنی حکومت میں ایک سینئر آئی پی ایس افسر اقبال پریت سنگھ سہوتا کو پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ سہوتا کو چارج دیئے جانے سے ناراض سدھو نے کانگریس کے پنجاب یونٹ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سہوتا 2015 میں اس وقت کی اکالی حکومت کی جانب سے فرید کوٹ میں گرو گرنتھ صاحب کی اہانت کے واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ تھے۔30 ستمبر کو سدھو چیف منسٹر چنی سے ملنے کے لیے پٹیالہ سے چندی گڑھ آئے تھے۔ چنی نے 29 ستمبر کو سدھو سے بات کی تھی اور بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات سے قبل کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات کو ریاست کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ ڈی جی پی نے دو نوجوان سکھوں کو بے حرمتی کے معاملے میں پھنسایا کر بادل خاندان کو کلین چٹ د ے دی ۔