ایم پی ایم اور وی آئی ایس کو ہر حال میں بچاناضروری ہے:شاردا اپاجی گوڑا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی :۔وی آئی ایس ایل کارخانے اور ایم پی ایم کو مرکزی اور ریاستی حکومتیں تعلقہ کےدونوں کارخانوں کو عوام کے مفاد میں بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔اس بات کااظہار سابق رکن اسمبلی اپا جی کی بیواہ شاردا اپاجی نے کیاہے۔انہوں نے ا س تعلق سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی ایم کارخانے کی زمین کا اگریمنٹ ابھی کئی سالوں تک باقی ہے اور کارخانے کو برسوں تک چلایاجاسکتاہے لیکن کارخانے کوسرف سرمائے کی ضرورت ہے۔اس کارخانے سے ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندانوں کی زندگی جڑی ہوئی ہے،اگر کارخانہ شروع کیاجاتاہے تو اس سے مزید روزگار فراہم ہوگا،لیکن حکومتیں اس جانب توجہ دینے کے بجائے ٹال مٹول کررہی ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی ملازمین کو بذریعہ ڈپیو ٹیشن دوسرے سرکاری محکموں کو تبادلہ کیا ہے اور تنخواہ وغیرہ بھی معمول کے مطابق دی جاتی ہےاگر اسی طرح کا نظام حکومتیں کرتی ہیں تو ان تمام ملازمین کو تحفظ فراہم ہوگا۔اس موقع پر ملازمین اسوسیشن کے صدر ایم چندرشیکھر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی ایم اور وی آئی ایس ایل کی حالت زار پرہے اوریہاں پر کئی ملازمین وظیفہ یاب ہوچکے ہیں اور بقیہ ملازمین کے مفاد اور بہتری کے پیش نظر حکومتوں کو متوجہ ہونے کی ضرورت ہے اور یہاں پر بقیہ ملازمین کودوسرے سرکاری محکموں میں نوکریاں دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر تعلقہ جے ڈی یس کے موجودہ صدر آر کرونا مورتی بات کرکے کہا کہ اگر حکومت ان کارخانوں کو دوبارہ بحال کرنا چاہتی ہے توجے ڈی ایس پارٹی ہر ممکن تعاون کریگی۔پریس کانفرنس میںسابق ضلع پنچایت صدر یس کمار، ممبر جے یوگیش، کرییاپا ،جے ڈی یس لیڈر بدری نارائن وغیرہ موجودتھے۔