شیموگہ:۔کوروناکی دوسری لہر کے پیش نظر ملک کے مختلف مقامات پر لاک ڈائون نافذکیاگیاہے وہیں ،شہرشیموگہ میں بھی لاک ڈائون نافذ ہونے کی وجہ سے غریب ومتوسط افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔لاک ڈائون سےکی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کررہی عوام کو مختلف تنظیموں واداروں کی جانب سےراشن کٹ کھانا تقسیم کیاجارہاہے۔لیکن شہرکے کے آرپورم کے ساکن صبغت اللہ نے مالداروں کیلئے ایک مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ذاتی خرچ سے لاک ڈائون سے پریشان غریب ومتوسط افراد کیلئے کھانا تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔صبغت اللہ نے پچھلے دنوں شہرکے میگان اسپتال میں جملہ200 سے زائد میں کھانا تقسیم کیااورآج شہرکے کالج کی درگاہ کے احاطے میں مقیم افراد اور ہکی پکی کیمپ کے افرادمیں تقریباً250 سے زائد افراد میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے لاک ڈائون سے پریشان افرادکی مدد کی ہے۔صبغت اللہ پیشے سےکاروباری ہیں اور وہ ہفتہ وار ہونے والے بازاروں میں کاروبار کیا کرتے ہیں ۔ صبغت اللہ کا کہناہےکہ آنے والے دنوں میں شہرکے مختلف علاقوں میں غریب و متوسط افرادکی نشاندہی کرتے ہوئے کھانا تقسیم کیاجائیگا۔
