ملک میں اس سال نارمل رہے گا مانسون

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔کورونا بحران کے دوران ملک میں اس سال مانسون کے نارمل رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس سال بارش کی شرح معمول سے 96 فیصد سے 104 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے جون سے ستمبر تک طویل مدتی تخمینے جاری کیے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون میں طویل مدتی اوسط کے حساب سے 98 فیصد بارش ہوگی۔ ایم راجیوان نے کہا کہ اس بار مون سون نارمل رہے گا۔ یہ ملک کے لئے خوشخبری ہے اور اس سے زرعی شعبے سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔دہلی میں بادل چھائے رہنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں چند ڈگری کی کمی متوقع ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس کے بارے میں بتایاکہ آج صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز قومی دارالحکومت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو اس سیزن میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ آئندہ پانچ چھ دن تک درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راجستھان کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔