شیموگہ:۔میگان میڈیکل کالج کےڈاکٹروں کا احتجاج آج یعنی دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ سمس کالج سے ڈاکٹروں نے احتجاجی ریالی نکالتے ہوئے آئی ایم اے ہال، گوپی سرکل، مہاویر سرکل سے ہوتے ہوئے صبح ڈپٹی کمشنردفتر پہنچ کر وہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اوربعدازاں اپنے مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر سے شکایت کی ہے کہ پچھلےایک سال سے پی جی کے طلباء کی فیس 30 ہزار سےبڑھاکر دیڑھ لاکھ روپئے کردی گئی ہے لیکن افسوس کہ اتنے بڑے پیمانے پر فیس میں اضافے کے باوجود پچھلے ایک سال سے تعلیمی سال شروع ہی نہیں ہوا ہے۔ ایک سال سے طلباء پی جی کورس میں قدم ہی نہیں رکھے ہیں اسکے باوجود فیس ادا کرنے کی صورتحال پیدا ہوچکی ۔اسکے علاوہ کوویڈ کے دوران پرایکٹس ڈاکٹروں کو معاوضہ دینے کا حکومت نے اعلان کیا تھا ، لیکن گذشتہ 7 مہینوں سےیہ معاوضہ نہیںدیا گیا ہے۔ ایس آر انٹرنس اور پی جی سینئرریسیڈنٹ ڈاکٹر وں کیلئےانٹرویو بھی نہیںہوئے ہیں۔ ساتھ ہی اس بات کو لیکر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ ڈاکٹروں نے اپنے مسائل کوحل کرنے کیلئے تمام وزراء سے ملاقات کرچکے ہیں، ضلعی اراکین پارلیمان، وزیر برائے میڈیکل اور ضلعی نگران کار وزیر سے بھی ملاقات کرکے اپیل کرچکے ہیں لیکن انکی کسی بھی درخواست کو اہمیت نہیں ملی ہے۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر سے اصرار کیا کہ وہ انکے مسائل حل کریںاورڈاکٹروںکو سہولیات فراہم کریں کے اقدامات اٹھائیں۔
