بھدراوتی : بہو جن سماج پارٹی کے ذمہ داران کی جانب سےآج یہاں میںایک پریس کانفرنس بلائی گئی جس کا آغاز کرتے ہوئے ضلع بی یس پی پارٹی کے صدر اے ڈی شیواپا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھدراوتی ودھان سبھا اسمبلی حلقے کو منتخب نمائندوں نے صرف ووٹ کیلئے استعمال کیا ہے، ترقیاتی کام یہاں پر برائے نام ہوئے ہیں، شہر کے دونوں کارخانے بند ہوگئے ہیں، عوام بغیر روزگار اور کاروبار کے پریشان ہیں۔مرکزی حکومت صرف جملوں کی سیا ست کر رہی ہے،آج ان کے دور میں کئی ہزار طلباء اسکالر شپس حاصل کرنے میں بے یارو مدد گار ہوگئے ہیں، اس سے قبل ہزاروں طالب علم اس اسکیم سے استفادہ حاصل کر رہے تھے مگر اب یہ صرف ایک اسکیم بن چکی ہے۔ بی یس پی کے تعلقہ صدر رحمت اللہ خان نے اس موقع پر بات کرکے کہا کہ میں اس سے قبل جے ڈی ایس اور کانگریس پارٹی میں اقلیتی مورچہ کے صدر اور نائب صدر کے عہدے پر فائض ہوکر خدمات انجام دی ہیں ، مگر ان تمام پارٹیوںنے مسلم سماج سے ووٹ بینک کا فائدہ حاصل کیا ہے، مگر مسلم سماج کیلئے برائے نام کام کیا ہے، مگر اب دیر سے ہی سہی تمام مسلم سماج کو معلوم ہوچکا ہے کہ کونسی پارٹی مسلم طبقے کی فلاح و بہبودی میں کام کریگی، اب بی ایس پی قومی پارٹی شہر میں پورے جوش و جذبے سے مسلم طبقے کے حق میں کام کرنے پر آمادہ ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ تمام مسلم سماج اس پارٹی کا ساتھ دیںگے اور ریاست میں بی یس پی پارٹی کو فروغ دیکر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔اس موقع پر بی یس پی پارٹی کے خزانچی قیصر ، ایم راجیندرا پارٹی کنوینئر، چندرو، نرسیا ، امام بخش ، سید شوکت وغیرہ موجود تھے۔
