شیموگہ: ۔شیموگہ اسمارٹ سٹی سے منسلک تمام تعمیراتی کام جون 2023 تک مکمل ہو جائیں گے۔اس بات کااظہاراسمارٹ سٹی منیجنگ ڈائریکٹر چدانند وٹارے نے کہا ہے۔انہوں نے آج اسمارٹ سٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اسمارٹ سٹی منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلات پیش کئے۔ حکومت نےاسمارٹ سٹی منصوبے کی مدت کو اگلے جون تک بڑھا دیا ہے۔ لیکن شیموگہ اسمارٹ سٹی کے زیادہ تر کام اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے۔ اگلے سال صرف ایک دو کام مکمل ہوں گے۔ حکومت نے اب تک 758 کروڑ روپے ادا کر چکی ہے،جس میں 541 کروڑ خرچ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک فنڈ میں کسی طرح کا غلط استعمال نہ ہو اس بات کا خیال رکھا گیا ہے۔شیموگہ اسمارٹ سٹی ملک میں 19 ویں اور ریاست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کل 997 کروڑروپئےمیں اندازاً 60 کام جاری ہےجس میں 31 کام مکمل ہو چکے ہیں۔ 29 کام مختلف مراحل میں ہیں۔ 505 کروڑ روپئے کی لاگت سے 110 کلومیٹر سڑک کی ترقی،20 کروڑروپے کی لاگت سے 113 کنسروینسی کی ترقی، 144کروڑ روپئے کی لاگت میں گرینری اورپارک کی ترقی، 57 کروڑ روپے کی لاگت سے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات اور 17 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں3 تاریخی مقامات کی ترقی 89 کروڑ روپے کی لاگت سےگاڑیوں کی پارکنگ، ہاکرس زون، نجی بس اسٹانڈ کی ترقی وغیرہ کے اخراجات اٹھائے گئے ہیں۔عوامی مطالبات اور شکایات کو حل کرنےکیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیلی فون، ای میل، واٹس ایپ سمیت تمام ذرائع سے مو صول ہونے والے مطالبات کو قبول کرتے ہوئے حل کیا جارہا ہے۔ کنسروینسی کو جلد از جلد بلدیہ انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔کوئمپوروڈ کا کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ شہر بھر میں 16 ہزار سے زائد ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 جگہوں پرگاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
