شیموگہ:۔شہرکے شانتی نگر (راگی گڈا) کے ساکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےشانتی نگر میں سڑکوں کی تعمیر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔یہاں مقامیوں نے راستہ روک کر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شانتی نگر بھی شیموگہ کی ترقی کا ایک حصہ ہے، لیکن،یہاں کئی سالوں سے ایک اچھی سڑک نہیںبنائی گئی ہے اوریہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ سڑکوں پر بے تحاشہ دھول مٹی ہونے کی وجہ سےبہت سے لوگ پھیپھڑوں کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ تمام سڑکیں کھڈوںسے بھری ہوئی ہیں جسکی وجہ سےیہاں حادثات زیادہ ہوتے ہیں۔پچھلے کئی سالوں سے اس علاقے کو لاوارث کی طرح عوامی نمائندوں نے چھوڑ دیاگیاہے ۔ احتجاجیوں نے مزید بتایا کہ یہاں کے نئے محلوں کی سڑکوں کو تعمیر یا مرمت کی جاتی ہے لیکن افسوس کہ اہم سڑکوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اس علاقے میںدو کارپوریٹر موجود ہیں لیکن دونوں کو ہی اس علاقے کی ترقی کیلئے فکر مند نہیں ہیں۔ ساکنوں نے انتباہ کیا کہ فوری طور پر یہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جائے ورنہ اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائیگا۔ اس احتجاج میں مجیب، ششی کمار، پرکاش اور مقامی افراد نے حصہ لیا۔
