شیموگہ:۔ ہم اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ دوسروں کے حقوق کا بھی احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس بات کا اظہار سینئرسیول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی رکن سکریٹری ”جج سرسوتی کے این نے کیا ہے۔انہوں نے آج ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی، ڈسٹرکٹ اٹارنی اسوسیشن اور سہیادری کالج آف آرٹس اینڈ کامرس شیموگہ کے اشتراک سے "عالمی یوم انسانی حقوق "کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے اس موقع پر خطاب کیا۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اورہمارے بنیادی آئین نےتمام کو مساوی حقوق دیئے ہیں۔ آئینی اعتبار سے تمام حقوق کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین نے بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ چندبنیادی فرائض بھی ہم پر لاگو کئے ہیں جسے سب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئےعمل کرنا لازمی ہے۔ ہم سبھی پیدائش سے موت تک قانون کے دائرے میں رہتے ہیں۔اسی لئے ہمیں اس بات کی معلومات ہونی ضروری ہے کہ ہمارے بنیادی فرائض اوربنیادی حقوق کیا ہیں۔ اس ضمن میںتمام کو مفت قانونی بیداری اور مدد فراہم کرنے کے مقصد سےلیگل سروس اتھارٹی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔ جس کا کام قومی، ریاستی، ضلع اور تعلقہ سطح پر خواتین، بچے،ایس سی ،ایس ٹی، رشتہ دار اور معاشی طور پر کمزور افرادبالکل مفت قانونی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔اجلاس میں شریک سہیادری کالج آف آرٹس کے ڈاکٹراویناش نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کو یکساں اہمیت اور آئینی تحفظ حاصل ہے۔ یہ ہر ایک کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔
