آپ کوگوشت پسند نہیںہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے؟ گجرات ہائی کورٹ

سلائیڈر نیشنل نیوز
احمد آباد:۔ گوشت کے استعمال کولیکر احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو گجرات ہائی کورٹ نے پھٹکار لگاتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کوکیا مسئلہ ہے؟اگر آپ کوگوشت پسند نہیںہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے؟۔ اطلاعات کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ گوشت کی فروخت پر کارپوریٹرس کی جانب سے اعتراضات ظاہر ہونے کے پیش نظر اے ایم سی نےفٹ پاتھ پر لگائے جانے والے کباب کی گاڑیوں کو ضبط کرلیاتھا۔ اس سے متعلق 25 افراد فٹ پاتھ کاروباریوں نے مبینہ طور پرگجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس مسئلے کی سماعت کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے اے ایم سی سے سوال کیا کہ،”میں باہرکیا کھائوں گا اگر آپ اسکافیصلہ کریںگے تو کیسے چلےگا؟۔ اگر ایسا ہے تو کل آپ کہیں گے کہ باہر کچھ نہ کھائیں؟۔۔۔ گنے کا رس پینے سے شکر کی بیماری ہوگی تو اسکو نہ پئیں کیا یہ بات ہمیں کمشنر بتائیںگے؟۔ معلومات کے مطابق راجکوٹ کے میئر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ گوشت فروخت کرنے والےتاجر مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔ اس پس منظرمیں فٹ پاتھ دکانداروںکی گاڑیوں کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ عدالت نے سماعت کے بعد قبضے میں لی گئی تاجروں کی گاڑیوں کو 24 گھنٹے کے اندر واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔