شیموگہ: بی جے پی حکومت کے رہتے ہوئےگورنر نے کورونا پر قابوپانے کیلئے کُل جماعتی قائدین کا اجلاس طلب کرکے گورنر یہ بات ثابت کردی ہے کہ ریاستی حکومت کورونا پر قابوپانے میںناکام ثابت ہوئی ہے۔اس بات کی مذمت سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمارنے کیاہے۔انہوںنے اس تعلق سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کوروناکی وباء بنگلور سمیت پوری ریاست میں عروج پارہی ہےریاست میں بروقت علاج ، بستر اور آکسیجن کی قلت ہونے کی وجہ سے مریض دم توڑ رہے ہیںجس کے پیش نظر حکومت اس کا انتظام کرنے میں ناکام رہی ہے۔نگران وزیر ایشورپانے گورنرکے اس اجلاس کو نظراندازکرتے ہوئے اپنی ناکامی پیش کی ہے۔پرسنناکمارنے ایشورپاکے اس رویہ پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ایشورپا نے خود اس روایت کا آغاز کیا ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اورانکے خلاف گورنر سے شکایت بھی کی تھی لیکن گورنر نے اسے جاری رکھا ہےاور اپنی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے نگران کار وزیر ایشورپانے گورنر کا اجلاس طلب کرنامناسب نہیں سمجھا۔
