شیموگہ:۔ گیس کی قیمت میں کمی کی جائے اور پولیس کی زیادتی اور جرمانوں سے نجات دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج شیموگہ سٹی آٹو ڈرائیور اور مالکان اسوسیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دفتر کے بالمقابل احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اصرار کیا کہ شہر میں آٹوڈرائیوروں سے پولیس عجیب طرح کا جرمانے وصول کررہی ہے اسطرح کے جرمانوں پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔آج محکمہ پولیس میں گاڑیوں کی تصویر نکال کر جرمانہ عائد کرنے کا عمل بڑھ رہا ہے۔ ایک طرف گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے گھرمیں کمائی لے جانا ہی مشکل ہوچکا ہے، ایسے میں پولیس کےجرمانےبچی کچی کمائی بھی چھین لیتے ہیں۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے زندگی کا گذارا مشکل ہوچکا ہے۔ بچوں کی تعلیم، زندگی کا گذران ، ماں باپ کی دوائی جیسے ضروری چیزوں کو مہیاکروانا بھی موجودہ کمائی سے ممکن نہیں ہورہا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گیس کے داموں میں کمی لانے کے اقدامات اٹھائیں اورتصویر کھینچ کر غریب آٹو ڈرائیوروں پر 1000 روپئے تک کا جرمانا عائد کرنے پر مناسب کارروائی کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر آٹو ڈرائیور اور مالکان اسوسیشن کے اعزازی صدر انصراحمد، اللہ بخش، شانت کمار گوڑا، ریاض ، پرشوتم، سنتوش وغیرہ موجودتھے۔
