شیموگہ:اچانک ہوئےشہدکی مکھیوں کے حملے میں کوئمپویونیورسٹی کے لکچرر، اٹینڈر اور ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے طالب کو شدید نقصان پہنچے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ طالب العلم کو ایک نجی اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ اس معاملے میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز یہاں کے سماج وگنیانا بھون میں پیدل چل رہے لکچرر ڈاکٹر پورنانندہ، اٹینڈر ناگراج، پالیٹیکل سائنس کے طالب العلم پروین پر شہد کی مکھیوںنے اپنے حملے کا شکاربنایا۔ اس حملے میں پروین کی حالت کافی نازک بتائی گئی ہےاورنجی اسپتال میں اس طالب العلم کاعلاج کروایا جارہا ہے۔ اس تعلق سے یہاں کے طالب العلموں نے شکایت کی ہے کہ یونیورسٹی کی کئی عمارتوں میں شہد کے چھتے لگے ہوئے ہیں اوران کو ہٹانے کی اجازت محکمہ جنگلات کی جانب سے نہیں دی جارہی ہے یہی وجہ کہ آج ان کے حملوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
