بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔کانگریس پارٹی کے پاس آنے والے انتخابات کیلئے کسی بھی طرح کامدعہ ہی نہیں ہے،انابھاگیہ،مردم شماری کے مدعوں کو چھوڑکر سدرامیا کے پاس بات کرنے کیلئے اور کوئی بنیادہی نہیں ہے،سدرامیا کو جے ڈی ایس کی تنقید کئے بغیرنیندہی نہیں آتی،اس لئے وہ باربار جے ڈی ایس کاتذکرہ کرتے ہیں۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے کیاہے۔انہوں نےاس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ اگر سدرامیا جے ڈی ایس کی تنقید کرنا نہیں چھوڑتے ہیں تو آنے والے دنوں میں یہ اُن کیلئے پریشان کن بات ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں جے ڈی ایس پارٹی30 سیٹوں تک ہی محدود رہنےو الی پارٹی ہے،ایسے لوگوں کوآنے والے اسمبلی انتخابات میں معقول جواب دیاجائیگا۔جے ڈی ایس پارٹی سے جو لوگ تربیت حاصل کرکے گئے ہیں وہی اب جے ڈی ایس کی مخالفت کررہے ہیں۔اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کس طرح سے یہ لیڈران اخلاقیات سے بھرپورہیں۔
