جلد ہی سرکاری ملازمین کیلئےضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کا آغازہوگا: ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔ریاستی سرکاری ملازمین کیلئے ضلعی سطح پر کھیل مقابلے اور ثقافتی مقابلے 2022  جنوری میںمنعقدہ ہوںگے۔ اس بات کی اطلاع ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے دی ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھیل مقابلوں کی تیاری کے متعلق قبل از نشست میں صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ چلنے والے اس پروگرام میں ضلعی نگران کاروزیر سمیت معزز افراد کوپروگرام کے افتتاح میں مدعو کیا جارہا ہے۔ کھیلوں اور ثقافتی مقابلوں کیلئے ماہرین اور ججوں کی تقرری کی جائیگی۔ شہر کے کوئمپورنگا مندرا، ملازمین بھون، ڈاکٹر امبیڈکر بھون اور نہرو انڈوراورآئوٹ ڈور اسٹیڈیم میں اسپورٹس گرائونڈ اور کلچرل مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں کو ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں حصہ لینے کی سفارش کی جائیگی۔ ضلعی سطح کے کھیلوں اور ثقافتی مقابلوں میں جیتنے والوں کو پرکشش انعامات اور مومینٹو سے نوازا جائیگا۔ 4000 سے زائد ملازمین ان مقابلوں میں شرکت کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوںکیلئے 2 دن کا دوپہر کا کھانا اورکھیلوں میں شرکت کرنے والے ملازمین کیلئےخصوصی تعطیل بھی مہیا کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ کورونا انفیکشن کنٹرول کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔نشست میں شریک ریاستی گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے صدر سی ایس شڈاکشری نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ پولیس، ریوینو، کارپوریشن، سوڈا، ڈی سی سی بینک کا مشترکہ تعاون شامل رہےگا۔ نشست میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناگیندر، ریاستی گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے ریاستی صدرسی ایس شڈاکشری، ضلع پنچایت ڈپٹی سکریٹری ٹی ملیکارجن، یوتھ ایمپاورمینٹ اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منجوناتھ سمیت متعدد محکموں کے ضلعی عہدیداران موجود تھے۔