اسمارٹ سٹی کے تعمیراتی کاموں میں تاخیر:مقامیوں کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ نامناسب اور اسمارٹ سٹی کاموں میں کی جارہی بے وجہ تاخیر کی مذمت کو لیکرایس آرروڈ کے مقامی افراداورورکرز ویلفیئر اسوسیشن کی جانب سے جیل روڈ پر واقع سوبیا اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ شیموگہ اسمارٹ سٹی کےتحت جیل روڈ میں جاری کام غیر مناسب اورگھٹیا معیارکے ہیں۔ اس کے علاوہ کام شروع ہوئے سال مکمل ہونے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔ مظاہرین نے شکایت کی کہ جیل سرکل سے لکشمی تھیڑر تک تقریباً 600 میٹر کا فاصلہ ہےاوراس چھوٹے سے کام کیلئے ایک سال کا عرصہ لیا گیا ہے۔سڑک پرجابجا گڈھوں کی کھدائی کی جارہی ہے،جملہ طور پر کہا جائے تو یہاں ہورہے تعمیری کام مکمل طور پر غیر اطمینان بخش اور گھٹیا معیاری ہیں اورغلط طریقے سے بنائے جارہے ہیں۔ بہر حال ان سب کی وجہ سےمقامیوں اور تاجروں کو بہت ساری مشکلیں رونما ہورہی ہیں۔راہ گیروں کا اس سڑک پر سے چلنا محال ہوچکا ہےپہلے ہی کوروناسےلوگ تنگ آچکے ہیں اوراب تاجروں کو بغیر کاروبار کےپریشان کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ افسران خود اس جگہ کا جائزہ لیں اور ٹھیکدار کو خبردار کرتےہوئے اعلیٰ معیاری کام کے ساتھ ساتھ جلدازجلد تعمیرات کو مکمل کرنے پر ڈپٹی کمشنرسے درخواست کی گئی۔ اس موقع پر وینود کے جی، منجوناتھ، شیورام ، سندیش، سنتوش کمار وغیرہ موجودتھے۔