تم سوال کرنے والے ہوتےکون ہو؟عیسائی خواتین نے کی شرپسند غنڈوں کی بولتی بند

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔ کرناٹک میں مذہبی تعصب کا ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں کرسمس کی تقریبات پر سوال کرنے والےکچھ ہندوگروپ کے شر پسند عناصر کے گروپ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے خواتین کی جھڑپ ہوئی،یہ معاملہ ٹمکور میں پیش آیاہے۔جہاں کرسمس کے تین دن بعد کچھ شر پسند ہندو گروپ کے لوگ او بی سی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے گھر میں گھس گئے۔ اس نے خاندان سے سوال کرنا شروع کر دیا کہ وہ کرسمس کیوں منا رہے ہیں اور خواتین ہندوؤں کی طرح سندور اور منگل سوتر کیوں نہیں پہنتی ہیں۔تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان کو پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘آپ کرسمس کیوں منا رہے ہیں؟’ یہ بھی پوچھا کہ خاندان کے کچھ افراد نے ”عیسائی مذہب کیوں اختیار کیا؟” تاہم خواتین نے اس کا سختی سے مقابلہ کیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ اس کا استحقاق تھا جس کی وہ عبادت کرتے تھے، اور تبدیلی کے الزامات کی تردید کی۔ایک عورت نے کہا کہ تم ہم سے سوال کرنے والے کون ہو؟ میں منگل سوتر نکال کر ایک طرف رکھ سکتی ہوں۔کافی دیر تک آپس میں گرما گرم بحث ہوتی رہی اور پولیس کو بلانے کے بعد بالآخر پرسکون ہو گئی،البتہ کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔ ایک پولیس افسر کے مطابق خاندان کے کچھ افراد کئی سالوں سے کرسمس منا رہے ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ کرناٹک میں مذہبی عدم رواداری کے اس طرح کے معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔