بنگلورو:۔کرناٹک میں اترپردیش کی طرح ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ شروع ہوچکاہے۔اس سلسلے میں کرناٹک کی بی جے پی حکومت کے ریاستی وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے ریاستی محکمہ تعلیم کے سکریٹری کو مکتوب لکھتے ہوئے کہاکہ نصابی کتابوں میں جہاں کہیں بھی چکمگلوروکے بابابڈھن گری درگاہ کانام درج ہےاُسے بدل کر شری گرو دتتاریا کے نام سےمنسوب کیاجائے۔اس تعلق سے ایم ایل سی پرانیش نےبھی وزیر اعلیٰ کو مکتوب لکھ کر بتایاہے کہ عدالتی احکامات کے بعد بابا بڈھن گری کے مقامات پرگرودتتا سوامی کا نام درج کیاجاناہے،لیکن اب تک ریاست کے محکمہ تعلیم نے پیش رفت نہیں کی ہے۔اس مکتوب کے بعد ریاستی وزیر بی ناگیش نے محکمہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ فوری طور پر ریاست کے تعلیمی نصاب برائے چوتھی،چھٹویں اور نویں کے کتابوں سے بابابڈھن گری لفظ ہٹاکر گرودتتارے دتتا پیٹھا درج کریں۔
