شیموگہ:۔ اسمارٹ سٹی کے نام پرجاری تعمیرات پر بے ضابطگیوں کا الزام لگاتےہوئے آج ضلع جے ڈی ایس پارٹی کے شعبہ مزدور کی جانب سے شہر کے اسمارٹ سٹی دفتر کے بالمقابل احتجاج کیا گیا۔ شہر میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے خصوصی امداد کے تحت کروڑوں روپیوں کے اخراجات پرزیر تعمیراسمارٹ سٹی کے کام کئے جارہے ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں ان کاموں کا معیار نہایت ہی گھٹیا اورغیرنوعیت والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شہریوں اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہر کے قلبی علاقے جیسے درگی گڑی ، ہوسمنے، شراوتی نگر اور جیل روڈمیں کام جاری ہے لیکن محکموں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان ہے۔واٹر بورڈ، روڈ ورکس، انڈرگرائونٹ ڈرانیج اور بجلی بورڈ کے درمیان کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔ اس سے یہ پوراکام مکمل طور پر غیر مناسب طریقہ کار سے ہورہا ہے اور انہوں نے الزام لگایا کہ عوام کے کروڑوں روپے بےفضول بہائے جارہے ہیں۔مظاہرین نےاسمارٹ سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر پر زور دیا کہ وہ اسمارٹ سٹی کے کاموں میں شامل تمام محکموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور عوام الناس کی رقم ضائع ہونے سے بچائیں۔ اسمارٹ سٹی کے چیف انجینئر کو درخواست پیش کی گئی۔ اس موقع پرشامو ، نرسمہا، ایچ پالکشی، ناگرا ج کنکاری ، ایس بسواراج، پرشورام بی، منجوناتھ وغیرہ موجودتھے۔
