بھدراوتی میں آگ حادثہ:کروڑوں کا نقصان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ (بھدراوتی) : ضلع کے بھدراوتی شہر کے اولڈ برڈج کے قریب منجوناتھ سامل میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی۔جسے بجھانے کے لئے9 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو رات بھر مشقت کرنی پڑی ہے۔آگ کل رات 11 بجے کے قریب لگے جانے کی بات بتائی گئی ہےاور آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن معلومات کے مطابق یہ شارٹ سرکٹ یا شرارت کا شبہ ہے۔موقع پر پہنچےفائر اسٹیشن کے فائر فائٹرز نے اطلاع دی کہ عملے نے مُسلسل پانچ گھنٹے کام کرتے ہوئے آگ بجھانے کے لئے کام کرتا رہا ہے۔سامل کے ارد گرد لکڑی کے ٹکڑے اور ذخیرےپہلے ہی آگ میں جل چکے تھے البتہ فائر فائٹرز نے آگ کو پھیلنے سے روکا قابو کر لیا۔اگر آگ پھیل جاتی تو آگ بجھانے میں کم از کم تین دن لگ سکتے تھے۔ فائر انجن کی پانی کی ٹینک دو پائپوں سے لگاتار پانی برساتے رہے جبکہ باقی چارگاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے اور تین گاڑیوں کو لگاتار پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ امکانات ہیں کہ اس سامیل میں ہونے والے حادثے سے سامل مالک کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے البتہ کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔