شیوراتری کے تہوارپر شیمول نےسنائی کسانوں کو خوشخبری

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:شیموگہ داونگیرے ، چتردرگہ کوآپریٹیومِلک یونین(شیمول)نے مہاشیوراتری کے تہوارپر کسانوں کیلئے تحفہ کی شکل میں یکم مارچ سے یونین کے حدود میں شامل اضلاع شیموگہ، داونگیرہ اورچتردرگہ کے کسانوں سے خریدے جانے والے دودھ کی قیمتوں میں فی کلو گرام پر 50.2روپئے اضافہ کرتے ہوئے کسانوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ اس بات کی اطلاع شیموگہ صدر شری پادرائو نے کیا ہے۔ شیموگہ ، ماچنہلی میں آج بلائی گئی پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یونین نے اپنے سالانہ مالی بجٹ کاجائزہ لیتے ہوئےمرحلہ وار قیمتوں میں ترمیم کرتا آیا ہے۔ یونین کے حدود میں دودھ اوردودھ سے بننے والی تمام اشیاء کی فروخت میں تیزی لائی گئی ہے۔ 28 فروری کو ہونے والی یونین کی 416 ویں انتظامیہ کمیٹی کی نشست میں شیمول نے یہ فیصلہ منظرعام پر لایا ہے۔ اس وقت فی کلو گرام دودھ پر 63.25 روپئےکسانوں کو دئے جارہے ہیں اسی طرح اب فی کلوگرام پر 86.27روپئے (فیاٹ 35فیصدایس ایف این 50.8خالص دودھ) بڑھائے گئے ہیں۔ ترمیم شدہ قیمتیں کسانوں کو یکم مارچ سے جاری کی جائینگی۔دودھ کی پیداوار کو زیادہ بڑھانے، دودھ کی فروخت میں اضافہ کرنے اورکسانوں کو بہترین آمدنی فراہم کرنے کے مقصد سے یونین نے دودھ کی خریداری میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔