شیموگہ: سونا ہونڈا گروپس ویسے تو اپنے گاہکوں کیلئے کچھ نہ کچھ قیمتی تحفہ تحائف دیتاآیا ہے۔ پچھلے مہینوں میں سونا ہونڈا شوروم کی جانب سے دیپاولی اور دسہرہ کے تہواروں کے درمیان گاہکوں کیلئے لکی ڈرا رکھتے ہوئے قیمتی تحائف جیتنے کا موقع دیا گیا تھا اورکچھ اسی طرح پچھلےدنوں کرسمس لکی ڈرا کا اہتمام کیاگیاجس میں رمیزہ بانو بھدراوتی نے ایکٹیوا 6جی دوپہہ گاڑی اپنے نام کرلی ہے۔ 10 جنوری 2022 کو منعقدہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر کینرا بینک ڈی جی ایم سندیپ رائو، مینجنگ ڈائریکٹر آف سونا ہونڈااقبال حبیب سیٹھ، ڈائریکٹرقادرباشاہ ، جنرل مینجراصغرپاشاہ اورسوناہونڈا گروپ کا عملہ موجودرہا۔
