ڈرگس کا استعمال؛ ہورہے ہیں نوجوان بے لگام

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔منشیات کی خرید و فروخت کا کاروبارعروج پر ہے جب کہ قا نون نا فذ کر نے وا لے اداروں میں موجود کچھ کا لی بھیڑیں نا صرف اس گھناوٗنے کاروبار میں شا مل ہیں بلکہ منشیات فروشوں کی سر پر ستی بھی کر رہی ہیں۔ ڈرگس کے کاروباریوں کے خلاف بارہا کارروائی کئے جانے کے باوجود  منشیات کا کاروبارزور و شورسے جاری ہے۔ ضلعے سے ملحقہ دیہاتوں  میںسلیوشن،افیوم ،چر س فروخت ہورہی ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں   انتہائی مضر صحت اشیاء فروخت ہو رہی ہیں جن کے استعمال سے نا خواندہ خواتین، بچے اور زیادہ تر نوجوان نشے کے عادی ہو رہے ہیںاور تیزی سے گلے کے کینسرسمیت معدہ کے خطرناک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ شہر کے اکثر میڈیکل اسٹور پر نشہ آور انجکشن ،گو لیاں اور دیگر نشہ آور اشیا ء فروخت ہو رہی ہیں جس کے غلط استعمال سے کئی نوجوان اپنی زندگیا ں گنوا بیٹھے ہیں،منشیات کے عادی افراد مسلسل اپنی زندگیاں تباہ کرتے ہی جارہے ہیں لیکن سماج کا ذمہ دار طبقہ اس جانب غور نہیں کررہاہے ۔شہر کے ہر میڈیکل اسٹور پر نشہ آور انجکشن اور گولیاں باآسانی مل جاتی ہیں جس سے نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی عادی ہو رہی ہے۔ نوجوان منشیات کے استعمال کے ساتھ نشے کا انجکشن بھی لگاتا تھا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروںکے حکام اس صورت حال کا نو ٹس لیں اور منشیات کے کاروبار کی سرپرستی کرنے والی بااثر شخصیات اورپنی صفوں میں موجود کا لی بھیڑوں کوکا سراغ لگا کر ان کے خلاف سخت کار رو ائی کی جا ئے ۔ ساتھ ہی ساتھ سماج کے ذمہ داران اس سلسلے میں کام کرنے کے لئے پیش رفت کریں اور بچوں کے والدین کو محتاط کرنے کے لئے مہم چلاتے ہیں تو اسکا فائدہ ہوگا۔