کانگریس کے احتجاج پر سوال اٹھانے والے ایشورپاخود کورونا کے قوانین پامال کررہے ہیں

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:کوروناضوابط جاری ہونے کے اسباب میں کانگریس کے میکے داٹو پیدل احتجاج کی شدید مخالفت کرنے والے وزیر کے ایس ایشورپا خود ہی کورونا کے قوانین کو پامال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ آج شہر کے ملیشور بڑاونے میں انہوں نےضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت اور سماج کلیان محکمہ کے اشتراک سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ڈیولپمنٹ بورڈ شیموگہ ڈسٹرکٹ کی نئی عمارت کے افتتاح اورامبیڈکر ڈیولپمنٹ بورڈکے عوام کو ملنے والی سہولتوں کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کورونا کے قوانین کو پوری طرح بالائے طاق رکھا ہے۔ یہاں اس تصویر میں واضح تو پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا سمیت ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر ایچ ناگیش اورپروگرام میں موجود دیگر کئی لوگوں کے چہروں پر نہ ہی ماسک لگاہوا ہے اورنہ ہی یہ لوگ ایک دوسرے سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ بغیر ماکس اورسماجی فاصلے کے اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے خود نگران کاروزیر نے کورونا کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے اورساتھ ہی ساتھ اپوزیشن کو اپنی تنقید اورنقطہ چینی کرنے کا کھلا موقع دیا ہے۔ اس پروگرام کودیکھ کر یہ واضح ہوچکا ہے کہ عوام اگر کورونا کے اصولوں کو پامال کرتی ہے تو اس کیلئے جرمانہ لگتا ہےاورعوامی نمائندوں کیلئے کسی طرح کی پابندی لاگو نہیں ہوتی اوران پر ہر جرم معاف ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس اجلاس کے افتتاح کے موقع پر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا تاخیر سے پہنچے تھے لیکن آخر تک بھی انکے چہرے پر ماسک لگاہوا تھا، اسی طرح میئر سونیتا انپا نے بھی ماسک لگارکھا ہے لیکن باقی کئی لوگ بغیر ماسک اورسماجی فاصلہ نہیں رکھتے ہوئے کورونا کے قوانین کو توڑا ہے ۔