ضلع میں عوام کی صحت کیلئے حکومت نے بھرپور تعائون کیاہے: کے بی شیوکمار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ ضلع میں لوگوں کی صحت کے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے حکومت نے معاشی، تکنیکی اورتمام ضروری اقدامات میں اپنا تعاون کیاہے جس کی وجہ سے عوام کی صحت کا تحفظ و دیکھ بھالی میں توقع کے مطابق کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنرکے بی شیوکمار نے کیا ہے۔وہ آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر دفترسے منسلک تپ دق سے بچاؤ اورعلاج کے انتظامی پروگرام کے تحت لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنا خطاب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ سمیت کئی نازک معاملات میں محکمہ صحت کے تمام سطح کے اہلکاروں، ڈاکٹروں اور تکنیکی ماہرین کی مضبوط کوششوں سے بہتر خدمات فراہم کرنا ممکن ہواہے۔تپ دق کے کنٹرول کیلئے مریضوںکافوراً ڈاکٹر کی صلاح مان کر علاج کیلئے راضی ہونا بہت کم ہوتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹر کو چاہیے کہ وہ مریض کااعتماد کے ساتھ علاج کرے اور خدمات فراہم کرے۔ اس مرحلے پر ڈاکٹر کو صبررکھنا ہوگا تاکہ اس سے متوقع پروگرام کے نفاذ میں ممکنہ کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔ تقریب میں موجودتپ دق یونٹ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر انیل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تقریباً 26 لاکھ لوگ تپ دق کا شکار ہو چکے ہیں اور ہر سال 4 لاکھ لوگ مر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ریاست میں 57000 لوگوں کا تپ دق کا علاج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مشترکہ کوششوں سے تپ دق کی 5000 سال سے زیادہ کی تاریخ ہے۔ بہت سے پروگرام بنائے اور نافذ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025 تک تپ دق سے پاک ریاست کی تجویز دی گئی تھی۔اجلاس میںڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر راجیش سرگی ہلی نے کہا کہ تپ دق کامرض جلد ٹھیک ہوسکتا ہے۔مریض کو بروقت اعتماد میں لیتےہوئے علاج کیا جائے تو اس پر قابو پانا ممکن ہے۔ انہوں نےکہا کہ مجھےخوشی ہے کہ شیموگہ میں تپ دق کے کنٹرول کیلئے علاج کی پہلی لیبارٹری کھولی گئی ہے۔اس پروگرام میںضلع پنچایت سی ای او ویشالی، ڈاکٹر انیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر راجیش سورگی ہلی، ڈاکٹر | راگھونندن اور دیگر موجود تھے۔