کامپلکس کی تعمیر سے پہلے سڑک تعمیر کریں: جے ڈی ایس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:شہر کے 27 ویں وارڈ ملگھٹہ تالاب کی جگہ پرتعمیر ہونے جارہے مارکیٹ کامپلکس کو بنانے سے قبل مقامی باشندوں کو آسانی پہنچانے کیلئےیہاں 30 فٹ سڑک کی تعمیر کی جانی چاہئے۔اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کارپوریشن دفتر کے بالمقابل جے ڈی ایس شعبہ مزدور کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبے میں بتایا کہ ملگھٹہ تالاب کی جگہ پر منگل کے روز لگنے والے بازارکو منتقل کرنے کا منصوبے بنایا گیا ہے۔ اس کیلئے تالاب کی جگہ پر مارکیٹ بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں کامپلکس کی تعمیرکا آغاز ہوچکاہے اوراس کیلئے ٹھیکداروں کو ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تالاب کے اردگرد 60 سے زیادہ گھرموجود ہیں جن میں زیادہ تر غریب مزدوروں کے مکانات واقع ہیں۔یہ لوگ یہاں گزشتہ 40 سالوں سے رہ رہے ہیں اور یہاں نقل وحمل کرنےکیلئے اسی تالاب کے راستے پر انحصار کرتےہیں۔کارکنوں نےشکایت کی ہے کہ کامپلکس بنانے کیلئے بلدیہ انتظامیہ نے فیصلہ لے رکھا ہے ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مقامیوں کے گھروں کی دہلیز کے سامنےہی 15 فٹ کا کمپاؤنڈ بنایا جارہا ہے جو کہ ایک غیر انسانی عمل ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی عدم توجہی سے عوام دشمن اور خود مختاری کا رویہ سامنے آرہا ہے۔فوری طور پر ان لوگوں کی سہولت کیلئے 30 فٹ سڑک کیلئےراستہ کھلا چھوڑ دینا چاہئے اورسڑک کوکارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنےپر زوردیا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیا گیا تو وہ مستقبل میں تعمیری جگہ پر ہی شدیداحتجاج کریںگے۔اس موقع پرجے ڈی ایس شعبہ مزدور کے صدرشامو ڈی،ناگراج کنکاری، ایچ پالکشی وغیرہ موجودتھے۔