یوگا سعودی عرب میں جائز،انڈیامیں حرام; سرزمین سعود ی عرب میں اب سوریہ نمسکارپر مبنی یوگا بھی جائز

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نمایاں
ریاض:۔ایک طرف بھارت کے مسلمان اورعلماء بھارت میں منعقد ہونے جارہے یوگا مہم کا بائیکاٹ کرنے اور یوگاکی سرگرمیوں سے اپنے بچوں کو دور رکھنے کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور مسلم پرسنل لاء بورڈنے سرکیولر جاری کرتے ہوئے اسے غیر شرعی عمل قراردیاہے تو دوسری طرف سعودی حکومت نے اسی مہینے میں انٹرنیشنل یوگا فیسٹیول کا انعقادکرنے کا بیڑااٹھاکر مسلمانوں کا بیڑا غرق کرنے کی ابتداء کی ہے ۔سعودی یوگا کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں پہلا یوگا میلا 29/جنوری 2022 کو منعقدکیاگیا ہے اور یہ یوگا کنگ عبداللہ ایکنامک سٹی میں ہوگا۔اس میں ملک کے مختلف مقامات سےشرکت کیلئے اپیل کی گئی ہے۔واضح ہوکہ جس ملک میں ناچ گانےکو حرام قرار دیاگیا تھا اب وہاں میوزک اسکول بھی شروع کردیاگیاہے۔سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک میوزک سینٹرکاآغازکیا گیا ہے، جہاں پر نئی نسلوں کو موسیقی کی ٹریننگ دی جائیگی۔دونوں واقعات کے تعلق سے علمائے حق شروع سے ہی مخالفت کرتے رہے ہیں،لیکن سعودی بھگت حکومت کی اس پالیسی کو حکمت اور ضرورت کا نام دے رہے ہیں۔